اے پی ایس شہید بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہے،شیرین زادہ

0 97

ہری پور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سیاسی و کاروباری شخصیت شیرین زادہ نے کہا ہے کہ 16 دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد ہمیشہ تازہ کرتا رہے گا انہوں نے کہا کہ اے پی ایس کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے اے پی ایس نے پاکستانی قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا، قوم آرمی پبلک سکول کے بچوں اوراساتذہ کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ سیاسی و کاروباری شخصیت شیرین زادہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ اپنے بیان میں کہا کہ بچوں نے اپنے قیمتی لہو سے محفوظ اورپرامن پاکستان کی بنیاد رکھی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید بچوں کی عظیم قربانیوں نے قوم کو نیا حوصلہ اورعزم دیا۔اللہ تعالی شہداء اے پی ایس کی مغفرت فرمائے۔آمین

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.