ایرانی رجیم ہر آنے والے دن اپنا قانونی جواز کھو رہی ہے،امریکی وزیرخارجہ
واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اپنے عوام اور پوری دنیا سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پومپیو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ایرانی حکومت اپنے عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہی ہے اور اس کے ساتھ توہین آمیز سلوک کررہی ہے۔ ایرانی رجیم اپنے من پسند لوگوں کو انتخابات میں کامیاب کرانے کے لیے پارلیمنٹ کے انتخابات میں دھاندلی کی بھی مرتکب ہے۔انہوں نے یہ بھی مزید کہا کہ یہاں تک کہ ایران کے صدر کا کہنا ہے کہ یہ حقیقی انتخابات نہیں ہیں اور الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔میں واضح کررہا ہوں کہ ایرانی رجیم ہرآنے والے دن اپنا آئینی جواز کھو رہی ہے۔ دنیا ایرانی عوام کی آواز سن رہی ہے۔خامنہ ای کو بھی اپنے لوگوں کی بات ضرور سننا ہوگی۔
[…] (ویب ڈیسک)امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کے عرب […]