(ن) کی قیادت نے پنجاب اسمبلی کے تناظر میں معطل شدہ تمام ارکان اسمبلی کو فوری گوشوارے جمع کرانیکی ہدایت کر دی

0 139

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے 23جنوری سے شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی کے تناظر میں معطل شدہ تمام ارکان اسمبلی کو فوری طور پر گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔ قیادت کی جانب سے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے گوشوارے جلد سے جلد جمع کرا کے نہ صرف آگاہ کریں بلکہ اجلاس میں حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے ۔ قیادت کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلائے گئے اجلاس میں کورم پورا کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس میں کوتاہی نہ برتی جائے۔گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں اویس لغاری ،ا شفیق چوہدری،بلال یاسین ،ملک احمد خان ،عرفان بشیر، آغا علی حید،عبدالقدیر علوی،طاہر جمیل ،رمضان بھٹی،علی عباس، سجاد گجر ، وارث کلو،رانا افضل،شعیب ادریس ،قیصر اقبال اور دیگر شامل ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.