آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نانبائیوں نے ایک روٹی کی قیمت15روپے کرنے کا عندیہ دیدیا

0 269

پشاور(این این آئی) آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نانبائیوں نے ایک روٹی کی قیمت15روپے کرنے کا عندیہ دیدیا تفصیلات کے مطابق نانبائیوں نے کہا کہ آٹا مہنگا ہوگیا اب 10روپے کی روٹی نہیں بیچ سکتے، پنجاب نے آٹے کی سپلائی بند کی ہے، قیمتیں مزید بڑھیں گی، حکومت نے ہمارے مطالبات نہیں مانے تو پیر سے ہڑتال کریں گے۔واضح رہے کہ آٹا چکی ایسوسی ایشن نے قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد چکی آٹے کی قیمت 64 روپے سے 70 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.