پاک فوج نے صلاحیت و کارکردگی سے اپنا لوہا منوایا ، فردوس عاشق اعوان

2 179

لاہور ( ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی 10 طاقتور ترین افواج میں شامل ہوگئی ہے ، کم مالی وسائل کے باوجود پاک فوج نے کارکردگی و صلاحیت کے باعث اپنا لوہا منوایا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الحمداللہ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دنیا کی بہترین 15 افواج میں پاک فوج کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا، پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی رینکنگ میں ترقی نہ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ نادان و ناکام سیاستدان اپنی توانائیاں ملکی سلامتی کے ضامن اداروں کو متنازعہ بنانے کے بجائے اپنے محافظ ادارے کی حوصلہ افزائی اور انہیں مزید طاقتور بنانے پر خرچ کریں تو وہ وقت دور نہیں جب پاک فوج دنیا کی افواج میں سر فہرست ہوگی۔

You might also like
2 Comments
  1. […] کر دی تھی کہ افواج پاکستان کا سےاست سے کوئی تعلق نہےں ہے پاک فوج کو سےاست مےں مت گھسےٹا جائے ،ہم کسی سے کوئی بےک ڈور […]

  2. […] ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کرپشن کے دیوانوں کا مجموعہ پاکستان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.