ماہانہ پٹرول مہنگا کرنے کا معاملہ: سندھ نے وفاق کیخلاف عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

0 16

کراچی (ویب ڈیسک ) وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہونے ماہانہ پٹرول مہنگا کرنے کے معاملے پر وفاقی حکومت کے خلاف عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا. صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہونےمیڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ 6 ماہ میں پٹرول 34 روپے مہنگا کرکے حکومت نے 13 کھرب روپے کمائے،عوام پر تیل کی نرخوں کی مد میں ماہانہ 82 ارب 16 کروڑ روپے اور سالانہ891 ارب کا بوجھ ڈالاگیا,30 روپے لیویز کو ٹیکسز میں شامل کرنے کے باعث پٹرول مہنگا ہورہا ہے،تمام ادارے خسارے میں اے ٹی ایمزمزے میں ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ غیر ملکی قرضوں اور مہنگائی کے سونامی سے عوام کی جیبوں پرہرماہ کھربوں روپےکاڈاکہ ڈالا جاتا ہے,اب تو چور سب جیل میں ہیں اور نہ چوروں کی حکومت ہے,،نہ ملازمتیں اور نہ ہی کوئی ترقیاتی کام،امین اور صادق بتائیگا کہ یہ کھربوں روپے کس کے جیب میں جا رہے ہیں۔ عمران نیازی کے سیاہ کارنامے عوام کو پتا لگ چکے ہیں،ایک مہینے میں پٹرول 2 مرتبہ مہنگاکیا,براڈ شیٹ سےمقدمہ ہارے،اربوں روپے دینے پڑے, جہاز پکڑا گیا، دنیا میں پاکستان کو بدنام کروایا,اسماعیل راہو کا مزید کہنا تھا کہ چینی کمیشن میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو این آر او دیا,آٹا مافیاز کو بھی این آر او دیا گیا,نا اہلوں نے ایک کروڑ لوگ بیروزگار کردیے, بہت جلد اس سلیکٹڈ سے چھٹکارہ ملنے والا ہے,ان سے عوام مکمل مایوس ہو چکے ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.