پی ڈی ایم کو سست سمجھنے والے ناکام ہوں گے: مریم نواز

میں خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کے لیے آئی ہوں۔صدر مریم نواز

2 187

اسلام آباد(ویب ڈیسک):مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز پی ڈی ایم کی اسٹئیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچیں تو انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔ صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ پی ڈی ایم سست روی کا شکار کیوں ہے ؟ جس پر مریم نواز نے کہا کہ کیا حکومت تیز ہے؟ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کو سست سمجھنے والے ناکام ہوں گے۔مریم نواز نے کہا کہ میں پی ڈی ایم کی اسٹئیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آئی ہوں۔ صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ بلاول آج بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

جس پر مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹو شاید اسٹئیرنگ کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ ممبر ہیں؟ جس پر مریم نواز نے کہا کہ میں خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کر رہی ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم)کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت جاری ہے۔ جس میں مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف و دیگر شریک ہیں۔ اجلاس میں اے این پی سے زاہد خان، قومی وطن پارٹی سے سکندر شیر پا، ہاشم بابر، بی این پی مینگل سے جہانزیب جمالدینی، آغا حسن بلوچ، جے یو ائی سے مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم خان درانی بھی شرکت کر رہے ہیں۔نیشنل پارٹی سے میر کبیر، مرکزی جماعت اہلحدیث سے شفیق پسروری، پی کے میپ سے عثمان کاکڑ اجلاس میں شریک ہیں۔

پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے ہونے والے مظاہرہ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اجلاس میں لانگ مارچ پر بھی تفصیلی مشاورت ہوگی۔ جبکہ فروری میں ہونے والے مظاہروں کو اسٹیئرنگ کمیٹی میں حتمی شکل دی جائے گی۔ اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں زیر بحث ہوگا۔

You might also like
2 Comments
  1. […] کوئٹہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا بلامقصد احتجاج دم توڑ چکا ہے۔ اپوزیشن کے پاس […]

  2. […] وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز بیرون ملک جانے کے لیے راہ ہموار کررہی ہیں ان کے باہر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.