کسی کو بھی اسمگلنگ کی اجازت نہیں دے سکتے ،ملک نصیر شاہوانی

 ہمسایہ ملک ایران سے ٹماٹر کی آڑ میں سیب کی اسمگلنگ کی شکایات پر کسٹم حکام مکمل کارروائی کریگی 

0 159
(کوئٹہ( ویب ڈیسک
زمیندارایکشن کمیٹی کے چیئرمین ورکن صوبائی اسمبلی ملک نصیراحمدشاہوانی کی قیادت میں زمینداروں کے وفد نے کلکٹرکسٹمز پروینٹیوکوئٹہ عرفان جاوید ،صوبائی سیکرٹری برائے زراعت قمبردشتی،کیسکو چیف محمدعارف سے الگ الگ ملاقاتیں کی ،زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد میں کاظم خان اچکزئی ،عبدالجبار کاکڑ، ملک محمدرمضان مہترزئی ،حاجی نوراحمدبلوچ اورصاحبزادہ سیف اللہ بھی موجود تھے ۔چیئرمین ملک نصیراحمدشاہوانی نے کلکٹرکسٹم کو ایران سے ٹماٹر کی آڑ میں کی اسمگلنگ ودیگر سے متعلق زمینداروں کے تحفظات کے حوالے سے آگاہ کیااورکہاکہ ہمسایہ ممالک سے اسمگلنگ کی وجہ سے مقامی زمینداروں اور کاشتکاروں کوشدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہاہے
جس پر کلکٹرکسٹم نے یقین دہانی کرائی کہ کسٹم حکام اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں ،کسی کو بھی اسمگلنگ کی اجازت نہیں دے سکتے ،انہوں نے کہاکہ ہمسایہ ملک ایران سے ٹماٹر کی آڑ میں سیب کی اسمگلنگ کی شکایات پر کسٹم حکام مکمل کارروائی کریگی ،صوبائی سیکرٹری برائے زراعت قمبردشتی سے ملاقات کے موقع پر زمینداروں کیلئے گرین ٹریکٹر اسکیم سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا سیکرٹری زراعت نے یقین دہانی کرائی کہ گرین ٹریکٹر اسکیم رواں سال کے ماہ فروری یا مارچ میں شروع کی جائےگی ہماری کوشش ہے
کہ زمینداروں اور کاشتکاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائے ،گزشتہ روز چیف کیسکو سے ملاقات کے موقع پر زمینداروں کو بجلی سے متعلق درپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کیاگیا ،چیف ایگزیکٹوآفیسر کیسکو نے زمینداروں کو ریکوری لسٹ فراہم کی اورکہاکہ ریکوری نہ ہونے کے برابر ہے زمینداروں کی جانب سے بجلی کی بلوں کی ادائےگی پر بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی کی جائےگی،اس موقع پر چیئرمین زمیندارایکشن کمیٹی ملک نصیراحمدشاہوانی نے تمام زمینداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ 25جنوری سے قبل بجلی کی بلوں کی ادائےگی یقینی بنائیں تاکہ بجلی کامسئلہ حل ہوسکیں ،زمینداروں کودرپیش مسائل کے حل کیلئے ہرپلیٹ فارم پر آواز بلند کرینگے تاہم جواز اور دلیل کے ساتھ مسائل کاحل یقینی ہے ،زمیندار باقاعدگی کے ساتھ بلوں کی ادائےگی کرینگے تو ہماری مشکلات کم ہوںگی ۔
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.