عوامی مسائل کے حل کے لئے جہد ِمسلسل پر یقین رکھتا ہوں:ڈپٹی کمشنر خضدار

صحافیوں سمیت تمام طبقات کو بازو بنا کر شہرمیں بہتری لانے کی کوشش کرونگا

0 189
( ویب ڈیسک)

 ڈپٹی کمشنر خضدار محمد ولی بڑیچ نے کہاہے کہ میں عوامی مسائل کے حل کے لئے جہد ِمسلسل پر یقین رکھتا ہوں، صحافیوں سمیت تمام طبقات کو بازو بنا کر شہرمیں بہتری لانے کی کوشش کرونگا، ہاتھ میں کوئی جادو کی چھڑی تو نہیں تاہم اپنی تمام تر کوششیں عوام کو آسانی پیدا کرنے پر صرف کرونگا،صحافیوں کے تجاویز اور ان کی مشاورت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، ان کی مثبت رہنمائی میں ہی شہری مسائل میں کمی لانے اور ترقیاتی پیکج دینے کی کوشش کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں خضدار پریس کلب کے دورے کے موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر خضدار پریس کلب کے صدر منیر نور گرگناڑی، سینئر نائب صدر محمد ایوب بلوچ، نائب صدر میر علی شیر ناز براہوئی، نائب صدر منیر احمد زہری، فنانس سیکریٹری محمد خان ساسولی انفارمیشن خورشید بلوچ، ندیم گرگناڑی، یونس بلوچ تھے۔ خضدار پریس کلب کے صدر منیر نور گرگناڑی نے خضدار پریس کلب آنے اور صحافیوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر ڈپٹی کمشنر خضدار محمد ولی بڑیچ کا شکریہ اداکیا، اور کہاکہ یہ ڈپٹی خضدار محمد ولی بڑیچ کی وسعت نظری ہے کہ وہ ضلع کے تمام طبقات کو یکسانیت دیکر شہر کے مسائل کے لئے اچھی پیش رفت کا ارادہ رکھتے ہیں، ڈپٹی کمشنر خضدارمحمد ولی بڑیچ تجربہ کار اور منجھے ہوئے جہاندیدہ اور پاکیزہ سوچ کے حامل آفیسر ہیں نیک نیتی وخلوص کے ساتھ وہ خضدار میں کارکردگی دکھا کر اچھی یادوں کے ساتھ یہاں سے جائیں گے

منیر نور کا کہنا تھا کہ خضدار والوں کا ایک اپنا مزاج و ان کی منفرد روایت ہے کہ وہ محبت دینے اورمحبت لینے والے آفیسرز کو عزیز رکھتے ہیں، ڈپٹی کمشنر خضدار محمد ولی بڑیچ پُرخلوص و محبت سے لبریز آفیسر ہیں وہ خضدار اور یہاں کے باشندوں کوعزیز رکھتے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں وہ ایک تاریخ بن کر و تاریخ بنا کر ہی خضدار میں کردار کے غازی کے طور پر متعارف ہوں گے،ہماری دعائیں اور تعاون ان کے ساتھ ہے اور رہیگا انشاء اللہ۔

اس موقع پر صدر خضدار پریس کلب منیر نور گرگناڑی ڈپٹی کمشنر خضدار کو خضدار پریس کلب کی ماضی حال اور ممبران و عہدیداران کے بارے میں آگاہی دی، خضدارکے عوام اور حالیہ دنوں میں خضدار شہر میں رونماء ہونے والے واقعات سے متعلق بتایا، اور سیرحاصل گفتگو کی۔ ڈپٹی کمشنر خضدار محمدولی بڑیچ کا کہنا تھاکہ روزِ اوّل سے میری یہی کوشش رہی ہے کہ خضدار میں کچھ ایسے نیا کریں اور نئی خدمت سرانجام دیں جوکہ پورے شہرکے لئے مفید اور تاریخی ہو اس حوالے سے میں اپنی محنت و جستجو میں لگا ہواہوں نتائج اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں اس نیک مقصد میں اللہ تعالیٰ ہی کامیاب عطاء فرمائے گا۔

ڈپٹی کمشنر خضدار محمد ولی بڑیچ کا کہنا تھا کہ میرے لئے ضلع کا ہر فرد و ہر طبقہ معزز و محترم ہے،میرے آفس کے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے ہیں جائز مسائل کے حل کے لئے کسی کے ساتھ بھی ناانصافی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ خضدار کے صحافیوں نے بڑی قربانی دی ہے ان کی محنت و نامساعدحالا ت میں صحافتی خدمات عیاں اور تاریخ کا حصہ ہیں جن کے لئے وہ الفاظ نہیں کہ میں ذکر کروں، ان کے مثبت تجاویز کی روشنی میں ہی عوامی مسائل کے حل کے لئے کوششیں بروئے کار لائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار محمد ولی بڑیچ کا کہنا تھاکہ خضدار محل و وقوع کے لحاظ سے تاریخی اور مرکزی شہر و ضلع کی حیثیت رکھتا ہے،اور بڑے شہروں کے لئے جنکشن کے طور پر متعارف ہورہاہے آنے والے مستقبل میں خضدار مذید ترقی کریگا، اس کے لئے ماسٹر پلان بنانے کی ضرورت ہے اس کے لئے ہمیں آج سے ہی منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ تب جا کر ہم اس میں کامیاب ہوسکتے ہیں،ڈپٹی کمشنر خضدار محمد ولی بڑیچ نے خضدار پریس کلب کی نئی کابینہ کو مبارکباد بھی پیش کی اور اس عمل پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ صحافیوں نے افہام و تفہیم کے ساتھ عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا ہے۔خضدار پریس کلب کے عہدیدار و ممبران نے ڈپٹی کمشنر خضدار محمد ولی بڑیچ کو خضدار پریس کلب آنے پر خوش آمدیدکہا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.