بولان‘ نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ سے اڑادیا
سبی( ویب ڈیسک)ضلع بولان کے علاقہ مشکاف وپےروکنٹری کے درمےاںنامعلوم افراد کی جانب سے رےلوے ٹرےک کو دھماکہ سے آڑ دےا گےاکوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی تےن بوگیاں الٹ گئی خاتون سمےت تےن افراد جاں بحق متعدد زخمی رےلیف ٹرےن کے ذرےعے مسافروں کو راولپنڈی روانہ کردےا گےا جبکہ کراچی کے لئے بولان اےکسپرےس کر رات گئے کراچی کے لئے روانہ کرنے کا فےصلہ ٹرےک بحال نہ ہوسکا ‘تفصےلات کے مطابق ضلع بولان کے علاقے مشکاف وپےروکنٹری رےلوے اسٹیشن کے درمےاں نامعلوم افراد نے کوئٹہ سے جانے والی جعفر اےکسپرےس کو دھماکہ خےز مواد سے تباہ کرنے کی کوشش کی تاکہ دھماکہ خےز مواد کے
پھٹنے سے رےلوے لائن اورجعفر اےکسپرےس کی تےن بوگیاں بری طرح متاثر ہوئی جس کے نتےجے مےںبرآمد اطلاعات کے مطابق تےن مسافر جان بحق اور متعدد مسافر زخمی ہوئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سےکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھےرے مےں لے لےا راستہ دشوارگزر ہونے کی وجہ سے امدادی کاروائیوں مےں مشکلات کا سامنا پےش آتے محکمہ رےلوے کی جانب سے ٹرےک کی مرمت کے لئے ہنگامی بنےادوں پر کام کا آغاز کردےاگےا رات گئے تک رےلوے ٹرےک بحال نہ ہوسکا جبکہ رےلیف ٹرےن کے زرےعے کوئٹہ سے راولپنڈی ودےگر علاقوں کو جانے والے مسافر وں کو سبی اسٹےشن سے دےگر علاقوں مےں بھےجنے کا کام شروع کردےا جبکہ
کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر ٹرےن بولان اےکسپرےس کو سبی سے کراچی روانہ کردےا گےا واضح رہے کہ راولپنڈی سے کوئٹہ اور کراچی سے کوئٹہ آنے والی جعفر وبولان اےکسپرےس کو سبی مےں روک دےا گےا مسافروں کو کوئٹہ کے لئے بائی روڈ روانہ کےا گےا جبکہ خبر آنے تک سبی سے کراچی کے لئے بولان اےکسپرےس کو رات گئے روانہ کرنے کا فےصلہ کےا گےا تاہم خبر آنے تک کراچی کے لئے مسافر ٹرےن کو روانہ نہےں کےا جاسکاترےک کو دھماکہ خےز مواد سے تباہ کرنے کی تحقیقات مقامی انتظامیہ نے شروع کردی ۔