ترقیاتی کاموں میں سست روی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی ،وزیراعلیٰ بلوچستان

0 257

کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ ترقیاتی کاموں میں سست روی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی شہر کی بہتری اور صفائی کیلئے سول سوسائٹی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے صوبائی دارلحکومت میں پانی کا مسئلہ ایک چیلنج ہے،جلد امن و امان کی صورتحال جلد بہتر ہوجائیگی افغانستان میں تبدیلی کا اثر بلوچستان کو بگتنا پڑرہا ہے ۔کوئٹہ پیکج کے تحت اس سڑک پر ڈیڑھ سال سے کام بند پڑا ہے کچھ افسران کی غلطیاں اور کچھ ہماری کوتائیاں ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سریاب روڈ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ کوئٹہ پیکج کے تحت اس سڑک پر ڈیڑھ سال سے

 

کام بند پڑا ہے ڈیڑھ سال سے چیزیں بہتر نہیں ہوپائے کچھ افسران کی غلطیاں اور کچھ ہماری کوتائیاں ہیں،میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ ترقیاتی کاموں میں سست روی براشت نہیںاتنے وقت میں صوبائی دارلحکومت کا ماسٹر پلان تک نہیں بنایا عوام کے مفاد میں ہر فیصلہ کرنا چاہیے شہر کی بہتری اور صفائی کیلئے سول سوسائٹی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت تمام بند ترقیاتی کاموں کو کھول رہی ہے صوبائی دارلحکومت میں پانی کا مسئلہ ایک چیلنج ہے افغانستان میں تبدیلی کا اثر بلوچستان کو بگتنا پڑرہا ہے جلد امن و امان کی صورتحال جلد بہتر ہوجائیگی۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مشکاف ریلوے سٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے مسافر ٹرین کے دھماکے کی زد میں آنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے دھماکے کے فور ی بعد ضلعی انتظامیہ کو ٹرین مسافروں کے لیئے ریلیف سرگرمیوں کے آغاز کی ہدایت کی جبکہ انہوں نے زخمی مسافروں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی

 

کے لیے اسپتالوں میں ایمرجنسی کے نفاز کی ہدایت بھی کی وزیراعلیٰ نے مسافر ٹرین کو دہشت گردی کا نشانہ بنا نے کی کاروائی کو بزدلانہ اور انتہائی قابل مذمت فعل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث دہشت گرد عناصر کو معاف نہیں کیا جائےگادہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی ادارے فعال اور متحرک ہیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پر امن بلوچستان کے قیام کے لیے تمام تر وسائل بروے کار لائے جارہے ہیں وزیراعلیٰ نے واقعہ کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ منصوبہ بندی میں پائی جانے والی خامیوں اور کوتاہیوں کے باعث کوئٹہ پیکج کے منصوبے گزشتہ ڈیڑھ سال سے تعطل کا شکار ہیں جس کی وجہ سے عوام مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں موجودہ حکومت کو عوامی مسائل کا بخوبی احساس ہے کوئٹہ پیکج کی پلاننگ کو درست سمت میں لیجاتے ہوئے منصوبوں پر جلد کام کا آغاز کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سریاب روڈ کے دورے کے دوران پیکج کے منصوبوں پر دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر کیا پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد عابد نے منصوبوں کی پیش رفت جبکہ  ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کمپنسیشن سے متعلق امور پر وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی۔صوبائی مشیر داخلہ ضیاءاللہ لانگو اور کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اختر حسین لانگو، احمد نواز بلوچ، قادر نائل اور کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمان بھی اس موقع پر موجود تھے  وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی  کہ کوئٹہ پیکج پر عملدرآمد کے آغاز کے حوالے سے منعقدہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر

 

عملدرآمد کرتے ہوئے پلاننگ کے نقائص اور دیگر رکاوٹیں دور کرکے فوری طور پر کام کا آغاز کیا جائےتاکہ اس اہم منصوبے کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں اس کے ساتھ ساتھ صوبائی دارالحکومت کی خوبصورتی بھی بحال ہو سکے وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر کو کمپنسیشن سے متعلق امور کو بھی جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ میڈیکل کالجز کے طلبا ءمطمئن رہیں صوبائی حکومت پاکستان میڈیکل کونسل کے ساتھ رابطہ کر کے انکی رجسٹریشن کا مسئلہ حل کرائےگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیکل کالجز کے طلباءکے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے اسمبلی اجلاس کے موقع پر ان سے ملاقات کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی کوتاہی کے باعث یہ مسئلہ پیدا ہوا جنہوں نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا تاہم موجودہ حکومت اس کے حل میں کوتاہی نہیں کریگی انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کو پی ایم سی کے ساتھ ملکر اس مسئلہ کے حل کی ہدایت کی گئی ہے اور وہ خود بھی اسلام آباد جا کر چیئر مین پی ایم سی سے ملاقات کرینگے اور اگر ضرورت پڑی تو وزیراعظم کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ طلبا ءاپنا احتجاج ختم کرکے اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور اطمینان رکھیں کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور انکا مستقبل کسی صورت خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.