اسپیکر نے اعتماد کے ووٹ اور رن آف سے بچنے کے لیے یہ استعفے قبول ہوئے، شاہ محمود

0 175

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ہاتھ پھول چکے ہیں، 35 ممبران کو الیکشن کمیشن نے ملی بھگت سے ڈی نوٹیفائی کیا جب کہ اعتماد کے ووٹ اور رن آف سے بچنے کے لیے یہ استعفے قبول ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ اسپیکر نے اعتماد کے ووٹ اور رن آف سے بچنے کے لیے یہ استعفے قبول ہوئے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم حقیقی اپوزیشن لیڈر لے کر آنا چاہتے تھے، ہمیں کہا گیا کہ عدالتی فیصلے کی بنیاد پر استعفے قبول نہیں ہوسکتے، اگر ڈی نوٹیفائی کرنا ہے تو سب کو کریں، الیکشن کمیشن لوگوں کی نظروں میں کتنا گرے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم نے حکومت کی کانپیں ٹانگتی دیکھیں، ہم پاکٹ یونین اپوزیشن لیڈر کو بے نقاب کرنا چاہتے تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.