راجا ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری،عدالت نے جواب مانگ لیا

0 138

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کی تقرری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر راجا ریاض اپنا آئینی کردار ادا نہیں کر رہے، اپوزیشن لیڈر کا عہدہ بہت اہمیت کا حامل ہے جب کہ نگراں سیٹ اپ کی مشاورت اپوزیشن لیڈر سے ہونی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کی تقرری کے خلاف درخواست پر وفاق، صوبائی حکومت اور اسپیکر سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا۔

وکیل درخواست گزار کے دلائل پر وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور اسپیکر کے وکلا نے جواب داخل کرنے کے لیے مہلگ مانگی جس پر عدالت نے تینوں کو آئندہ سماعت تک مہلت دے دی۔

عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت میں جواب داخل کرایا جائے، بعد ازاں درخواست پر مزید سماسعت 7 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.