پاکستان نے ایران میں گھس کر دہشتگردوں کو مارنا شروع کردیا

7 867

 

پاکستان نے ایران میں گھس کر دہشتگردوں کو مارنا شروع کردیا

ایران نے بلوچستان پر 2میزائل کیوں داغے ؟وجہ سامنے آگئی

پاکستان نے ایران میزائل حملے پر بھرپور جواب دیتے کالعدم بی ایل اے اور بی ایل ایف کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج صبح کارروائی ان نام نہاد سرمچاروں کی طرف سے بڑے پیمانے پر دہشت گردانہ کارروائیوں کے بارے میں مصدقہ انٹیلی جنس کی روشنی میں کی گئی، یہ کارروائی پاکستان کے تمام خطرات کے خلاف اپنی قومی سلامتی کے تحفظ اور دفاع کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے، اس انتہائی پیچیدہ آپریشن کا کامیاب انعقاد پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے

 

کہا کہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے، جس کا نام ‘مرگ بر سرمچار’ رکھا گیا، پاکستان نے ان دہشت گردوں کی موجودگی اور سرگرمیوں کے ٹھوس شواہد کے ساتھ متعدد ڈوزیئرز بھی شیئر کیے ہیں، تاہم ہمارے سنگین خدشات پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے یہ نام نہاد سرمچار بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہاتے رہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے عوام کے تحفظ اور سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتا رہے گا، پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے، آج کے ایکٹ کا واحد مقصد پاکستان کی اپنی سلامتی اور قومی مفاد کا حصول تھا جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور مقاصد پر عمل پیرا ہے،

طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری، پاک فوج کونسے نمبر پر ہے؟ جانئے

 

اقوام متحدہ کے چارٹر میں رکن ممالک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری شامل ہے، پاکستان کبھی بھی اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو کسی بھی بہانے یا حالات میں چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران ایک برادر ملک ہے، پاکستانی عوام ایرانی عوام کے لیے بہت عزت اور محبت رکھتے ہیں، ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کی لعنت سمیت مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بات چیت اور تعاون پر زور دیا ہے، دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مشترکہ حل تلاش کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

ایران پر حملہ،شہباز شریف کا بھی رد عمل آگیا

 

 

بلوچستان پر میزائل حملہ،پاکستان نے ایران کو بڑی دھمکی دیدی

You might also like
7 Comments
  1. […] پاکستان نے ایران میں گھس کر دہشتگردوں کو مارنا شروع کرد… […]

  2. […] پاکستان نے ایران میں گھس کر دہشتگردوں کو مارنا شروع کرد… […]

  3. […] پاکستان نے ایران میں گھس کر دہشتگردوں کو مارنا شروع کرد… […]

  4. […] پاکستان نے ایران میں گھس کر دہشتگردوں کو مارنا شروع کرد… […]

  5. […] پاکستان نے ایران میں گھس کر دہشتگردوں کو مارنا شروع کرد… […]

  6. […] پاکستان کا ایران میں دہشتگر دٹھکانوں پر حملہ، بی ایل اے کا رد عمل آگیا […]

  7. […] پاکستان نے ایران میں گھس کر دہشتگردوں کو مارنا شروع کرد… […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.