خوشدل خان ملک کا پرتگال میں پاکستانی سفیر احمد نسیم وڑائچ سے ملاقات
خوشدل خان ملک کا پرتگال میں پاکستانی سفیر احمد نسیم وڑائچ سے ملاقات
پرتگال(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق صوبائی وزیر خیبر پختونخواہ اور سابق ایڈیشنل سیکرٹری حکومت پاکستان خوشدل خان ملک اس وقت یورپ کے دورے پر ہیں۔ وہ پرتگال میں مقیم سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے بارے میں جاننے کے لیے پرتگال کے دورے پر ہیں۔گزشتہ روز انہوں نے پرتگال میں پاکستان کے سفیر احمد نسیم وڑائچ سے ملاقات کی جس میں پرتگال میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے مسائل
پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور سفیر کی طرف سے یقین دلایا گیا کہ سفارت خانہ ان مسائل کے حل کے لیے مزید فعال طریقے سے کام کرے گا۔ تمام شعبوں میں بہتر خدمات فراہم کرتے ہوئے مسائل حل کرے گا تاکہ پرتگال میں رہنے والے اوورسیز پاکستانی خود کو “قابل فخر پاکستانی” کے طور پر محسوس کر سکیں۔خوشدل خان ملک جمعہ کی سہ پہر پرتگال کے صدر سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں جو ایوان صدر میں ان کے لیے ظہرانے کا اہتمام کریں گے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا پرانے دنوں سے خوشدل خان ملک کے ذاتی دوست ہیں۔
ok