ایران اور پاکستان کے معاملے پرامریکہ بھی کھود پڑا
ایران اور پاکستان کے معاملے پرامریکہ بھی کھود پڑا
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ایران خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سپانسر ہے، ایران اپنے ملک میں دہشت گردوں کےخلاف کارروائی کا دعویٰ کرتا ہے، امریکہ کی عراق میں موجودگی کی وجہ ایران ہی ہے۔ امریکہ نے پاکستان میں ایران کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے 3 ہمسایہ ممالک کی خود مختار سرحدوں کی خلاف ورزی کی۔میتھیو ملر نے کہا کہ چین کی جانب سے بھی ایران اور پاکستان سے علاقائی امن برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، کوئی ملک نہیں چاہتا کہ تنازع مزید بڑھے،
ہم خطے میں تنازع کو پھیلتا نہیں دیکھنا چاہتے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران خطے میں دہشت گردی کی مالی معاونت میں ہمیشہ سرفہرست رہا ہے۔دوسری جانب چین نے پاکستان اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ ماوننگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں۔ چین کے پاکستان اور ایران دونوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ فریقین آپس میں تحمل کا مظاہرہ کریں۔ ہم معاملے کو حل کرنے کے لیے تعمیری کردار اداکرنے کو تیار ہیں۔
وٹس ایپ گروپ بھی جوائن کریں
[…] ایران اور پاکستان کے معاملے پرامریکہ بھی کھود پڑا […]