عوام سبز باغ دکھانے والوں کو مسترد کردیں. ڈاکٹر ناشناس لہڑی
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی رہنما ڈاکٹر ناشناس لہڑی اور حلقہ این اے 264 سے قومی اسمبلی اور پی بی 44 سے صوبائی اسمبلی کیلئے پارٹی کے نامزد امیدوار ” فاروق ناشناس لہڑی” نے کہا ہے۔کہ عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔گزشتہ پانچ سالوں میں ان حلقوں میں عوام کے مسائل میں اضافہ ھوا۔عوام کو جھوٹے وعدوں اور طفل تسلیوں سے بہلایا نہیں جا سکتا۔ اٹھ فروری کو عوام حقیقی نمائندوں کا انتخاب کرینگے۔ بلند بانگ دعووں پر یقین نہیں رکھتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا.بی۔این،پی (عوامی) کے رہنماؤں نے کہا. کہ ماضی میں عوام سے جھوٹے وعدے کیے گئے. انہیں سبز باغ دکھائے گئے. مگر پانچ سالوں میں این اے 264 اور پی بی 44 میں عوامی مشکلات اور مسائل میں مزید اضافہ ہوا۔فاروق ناشناس لہڑی نے کہا۔ کہ بی این پی (عوامی) حقیقی معنوں میں عوامی جماعت جماعت ہے. ہم نے کبھی دروغ گوئی کی سیاست نہیں کی۔ بلکہ عوام کی بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنایا۔ یہی وجہ ہے۔ کہ راجی راہشون واجہ میر اسد بلوچ عوام کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ عوام نے پہلے بھی بی این پی (عوامی) پر اعتماد کیا ہے. اٹھ فروری کو بھی عوام انتخابی نشان” اونٹ” پر ہی مہر لگائیں گے۔اس موقع پر کارنر میٹنگوں کے دوران مختلف علاقوں کے عمائدین نے حلقہ این اے 264 سے فاروق ناشناس لہڑی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔