عوام حقیقی نمائندوں کا انتخاب کریں۔ میر ناصر رند

0 75

کوئٹہ(پ ر) ممتاز سیاسی قبائلی شخصیت، بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی،بی 46 سے آزاد امیدوار ” میر ناصر رند” نے کہا ہے. کہ عوام مزید کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔اور 8 فروری کو حقیقی نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ جبکہ ممتاز قبائلی شخصیات میر جمیل رند اور میر بابل جان رند نے کہا ہے۔ کہ عوام مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھنے والے نمائندوں کا انتخاب کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھوسہ منڈی کے مختلف علاقوں میں انتخابی کے مہم کے دوران اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماعات سے میر جمیل رند،قیوم بلوچ،اصغر بلوچ،حاجی عطا اللہ خلجی، مصطفیٰ رند اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔میر ناصر رند،میر بابل رند اور میر جمیل رند نے

 

کہا۔کہ مشرقی بائی پاس ان کا گھر ہے اور یہاں آباد تمام اقوام، تمام مذاہب کے لوگ اس گھر کے افراد ہیں الیکشن کے بعد بھی عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔ ہمارے دروازے بلا تعصب ہر ایک کے لیے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر قائم ہونے والی نئی آبادیاں تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ ان مسائل کا حل ان کے اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا۔ کہ سابق نمائندوں نے عوام سے صرف وعدے کیے۔ اور انتخابات کے بعد انہوں نے دوبارہ ان آبادیوں کا رخ نہیں کیا۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے آزاد امیدوار میر ناصر رند کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ھوئے۔ یقین دلایا کہ ان کی کامیابی کیلئے وہ حلقہ پی،بی46 کے ہر گھر کا دروازہ کھٹکٹائیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.