جمعیت کاپیغام گھرگھرپہنچائیں گے، مولاناعبدالخالق صدیقی
جمعیت کاپیغام گھرگھرپہنچائیں گے، مولاناعبدالخالق صدیقی
ہرنائی(نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام اور قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن زیدمجدہ کاپیغام ونظریہ گھرگھرپہنچاکراپنے امیدواروں کوجیتوائینگے،الیکشن سیل کے مضبوط اور منظم طریقہ کار سے دشمن خوف زدہ ہیں،کارکن باہم متحدومتفق رہ کر الیکشن کمپین چلائیں،ان خیالات کااظہارجمعیت علماء اسلام کےصوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وضلعی امیرحضرت مولانا عبد الخالق صدیقی، الیکشن سیل چیئرمین سیدخالق شاہ بخاری نے مختلف پروگرموں،اجلاسز سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرجمعیت علماء اسلام کے ضلعی نائب امیرمولاناعبدالغنی ڈپٹی پریس
پاکستان کا ایران میں دہشتگر دٹھکانوں پر حملہ، بی ایل اے کا رد عمل آگیا
سیکرٹری وضلعی صدر سیرت النبی فورم انٹرنیشنل مفتی عبدالصمدساعد،مولوی روح اللہ مظہری،سابق ضلعی امیرمفتی مفتی اکرم اللہ شاہ،سیددلاورشاہ بخاری،ملک عنایت اللہ ترین،حاجی خیرگل ترین،ودیگرممبران الیکشن نے کہاہے مخالف ہمارے صفوں میں اتحادکودیکھ کربھوکلاہٹ کے شکار ہوچکے ہیں،ہماری تیاری مکمل ہے8فروری جمعیت علماء اسلام کے جیت لادن ہے،ان شاء اللہ جمعیت کے قلعے زیارت میں چوری سے نقل لگانے والوں کو تاریخی شکست دیکر کرپشن وکمیشن کاحساب لیں گے،عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کوکسی صورت معاف نہیں کرینگے ۔