پاکستان کرکٹ بورڈ کی قانونی حیثیت کو چیلنج کر دیا گیا ، لیکن موقف کیا اختیار کیا گیا ہے ؟
پاکستان کرکٹ بورڈ کو 1962 سے ایک آرڈیننس کے ذریعے غیر قانونی طور پر چلایا جارہاہے
پاکستان کرکٹ بورڈ کی قانونی حیثیت کو چیلنج کر دیا گیا ، لیکن موقف کیا اختیار کیا گیا ہے ؟
کراچی(ڈیلی صحافت کوئٹہ ویب ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی قانونی حیثیت کو چیلنج کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نے موقف اختیار کیاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو 1962 سے ایک آرڈیننس کے ذریعے غیر قانونی طور پر چلایا جارہاہے جس پر عدالت نے پی سی بی کو سات اپریل تک جواب جمع کروانے کی مہلت دیدی ہے ۔
عمر اکمل نے 18 ماہ کی سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی
دوسری جانب کھیلوں کی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کیس کا فیصلہ 19 فروری تک محفوظ کیا تھا جسے آج سنایا جانا تھا لیکن ایک مرتبہ پھر توسیع کر دی ہے اور 31 مارچ تک کسی بھی وقت فیصلہ سنایا جا سکتا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کی 36 ماہ کی سزا کو 18 ماہ کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا جبکہ عمر اکمل نے 18 ماہ کی سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی۔ عمر اکمل کو پی ایس ایل فائیو سے قبل اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر سزا سنائی گئی تھی ۔
[…] عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی […]
[…] ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیو زی لینڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا […]
[…] ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں اب تک […]
[…] ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کے بڑے بیٹے حیدر راجہ […]