انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کاکورونا وائرس کی وباکے باعث ٹوکیو اولمپکس2021 کے لئے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان

ٹوکیو اولمپکس کو کورونا وائرس کی عالمی وباکی وجہ سے ایک سال کے لئے ملتوی کردی گیا تھا

0 6

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا کورونا وائرس کی وباکے باعث ٹوکیو اولمپکس2021 کے لئے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان

ٹوکیو(ڈیلی صحافت کوئٹہ ویب ڈیسک)انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کورونا وائرس کے باعث ٹوکیو اولمپکس2021 کے لئے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کہا کہ کوئی بھی ایتھلیٹ ٹوکیو میں وقت سے پہلے نہیں آئے گا اور نہ ہی زیادہ دیر رک سکے گا۔ میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں صرف وہی ایتھلیٹس شرکت کریں گے جن کے مقابلے پہلے ہفتہ میں شیڈول ہوں گے۔تمام کھلاڑی اولپک ویلج میں اپنے مقابلے سے صرف پانچ دن پہلے پہنچیں گے اور آخری میچ کے بعد کم سے کم وقت وہاں گزاریں گے۔

ٹوکیو اولمپکس کو کورونا وائرس کی عالمی وباکی وجہ سے ایک سال کے لئے ملتوی کردی گیا تھا

منتظمین نے کہا کہ ہم ایک وقت میں کم سے کم افراد کو رکھنا چاہتے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے متعلق تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا آسان ہو۔ واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کو کورونا وائرس کی عالمی وباکی وجہ سے ایک سال کے لئے ملتوی کردی گیا تھا جو اب 23 جولائی تا 8 اگست 2021کو شیڈول ہے۔ میگا ایونٹ میں10لاکھ سے زیادہ کھلاڑی جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں آئیں گے۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر نے تمام فیڈریشنز اور کمیٹیوں کو قواعد و ضوابط کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات دیں ہیں ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.