مصباح الحق اور وقار یونس کے مستقبل کے بارے میں پی سی بی نے بڑا فیصلہ کرلیا

جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز میں جیت نے ہیڈ کوچ اور بائولنگ کوچ کو نئی لائف لائن دیدی،2021 میں نان سٹاپ کرکٹ مصروفیات کے باعث کسی تبدیلی کا امکان نہیں

0 13

مصباح الحق اور وقار یونس کے مستقبل کے بارے میں پی سی بی نے بڑا فیصلہ کرلیا

لاہور(ڈیلی صحافت کوئٹہ ویب ڈیسک)ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بائولنگ کوچ وقار یونس کی کرسی پر منڈلانے والا خطرہ اب مدھم ہو گیا ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے دونوں بڑوں کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں جیت نے ہیڈ کوچ مصباح اور بائولنگ کوچ وقار یونس کو نئی لائف لائن دیدی ہے جبکہ 2021 میں نان سٹاپ کرکٹ مصروفیات کے باعث کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے ۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد مصباح الحق کو اپنے رویے اور کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے واضح طور پر پیغام دیا کہ وہ بطور کوچ اپنی تمام لائف لائنیں استعمال کرچکے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6 کے اختتام کے بعد زمبابوے کے اینڈی فلاور مصباح الحق کی جگہ لیں گے۔

پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی نے اس تجویز پر بھی غور کیا تھا کہ اگر جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز کے بعد ہیڈ کوچ کو بدلا جانا ہے تو پھر کرکٹ بورڈ باقاعدہ اشتہار دے کر نئے کوچ کی تقرری کرے گا ۔قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے بھی دعوی کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے موجودہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 45 سالہ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6 کے اختتام کے بعد زمبابوے کے اینڈی فلاور مصباح الحق کی جگہ لیں گے۔

مصباح کی برطرفی کے فیصلے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اینڈی فلاور کو اجازت دیدی گئی ہے اور وہ پی ایس ایل 6 کے بعد ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔شعیب اختر نے پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کو ردی کی ٹوپی قرار دیا اور خیال ظاہر کیا کہ الزام تراشی سے بچنے کے لئے پی سی بی نے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کمیٹی نام کی کوئی چیز نہیں ہے،

پی سی بی حکام نے تنقید سے بچنے کے لیے یہ کمیٹی بنائی ہے تاکہ سارا الزام اس پر ڈالا جاسکے، پی سی بی کا یہ موقف انتہائی فصول ہے کہ انہوں نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر فیصلے کیے تھے ۔ دنیا کے تیزترین بالر کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ ٹیم مینجمنٹ کا ایک بھی بندہ باقی نہیں رہے گا کیوں کہ اینڈی فلاور اپنے لوگ لائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.