علی ظفر کا محمد علی سد پارہ کو خراج تحسین

پاکستانی گلوگار نے کے ٹو سر کرتے ہوئے کوہ پیما علی سد پارہ کی بہادری کی یاد میں ’’تم چلے آ پہاڑوں کی قسم ‘‘گانا ریلیز کیا

0 7

علی ظفر کا محمد علی سد پارہ کو خراج تحسین

لاہور(ڈیلی صحافت کوئٹہ ویب ڈیسک)نامور اداکار و گلوکارعلی ظفر نے کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ ہونے والے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما محمد علی سد پارہ کی بہادری کی یاد میں گانا ریلیز کیا ہے۔ گلوکارعلی ظفر نے آڈیو گانا تم چلے آ پہاڑوں کی قسم گا کر 44 سالہ علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔گلوکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ اپنے ہیروز کو عزت دیئے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی ہے، علی سد پارہ ایک غیر معمولی ہیرو تھے

جنہوں نے اپنی زندگی کا خطرہ مول لے کر پاکستان کے لیے غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں۔انہوں نے کہا کہ میں کم سے کم پاکستان کے اس ہیرو کے لیے ایک گانا تو گا سکتا تھا، تاکہ جب تک موسیقی رہے علی سد پارہ ہماری یادوں سے جڑے رہیں۔یاد رہے کہ تم چلے آ پہاڑوں کی قسم گانے پر محمد علی سدپارہ کے ڈانس کی ویڈیو کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ اور دیگر دو کوہ پیماں کو لاپتہ ہوئے 13 دن سے زائد ہوگئے ہیں

خیال رہے کہ دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سردیوں میں سر کرنے کی مہم پر جانے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ اور دیگر دو کوہ پیماں کو لاپتہ ہوئے 13 دن سے زائد ہوگئے ہیں۔ لاپتہ ہونے والے کوہ پیماں کی تلاش کے لیے پاکستان آرمی ایوی ایشن ، پاک فضائیہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی جانب سے کیے جانے والے سرچ آپریشن میں اب تک تینوں کوہ پیمائوں کا سراغ لگانے کی تمام تر کوششیں ناکام رہی ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.