جو روٹ نے معین علی سے معافی مانگ لی
انگلش کرکٹ کپتان کی جانب سے آل رائونڈر کے وطن واپسی کے فیصلے کو بیان کرنے کے انداز پر شدید تنقید ہوئی تھی
جو روٹ نے معین علی سے معافی مانگ لی
ممبئی(ڈیلی صحافت کوئٹہ ویب ڈیسک)انگلینڈ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے آل رانڈر معین علی سے متعلق بیان پر ان سے معذرت کر لی ہے ۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے اختتام پر معین علی نے فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے ٹیسٹ سیریز میں وقفہ لیتے ہوئے وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا،
وہ 10 دن کے وقفے سے واسٹ بال میچز کے لیے انگلش سکواڈ کو جوائن کریں گے۔معین علی کے اس فیصلے کو جو روٹ نے ناپسند کیا اور میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معین علی کہ مرضی ہے کہ انہوں نے واپس جانے کا فیصلہ کیا،
جس پر انہیں برطانوی صحافیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا
ظاہر ہے یہ ان کے لیے مشکل دورہ ہے کھلاڑی کو اختیار ہے کہ بائیو سیکیور ببل سے باہر جا سکتے ہیں۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بعد میں جو روٹ کو احساس ہوا کہ انہوں نے غلط انداز میں اس بات کو بیان کیا جس پر انہیں برطانوی صحافیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا،
معین علی ٹیم منجمنٹ کو اپنی دستیابی کے حوالے سے پہلے ہی آگاہ کر چکے تھے
غلطی کا احساس ہونے پر ٹیم ہوٹل میں جوروٹ نے معین علی سے نہ صرف بیان پر معافی مانگی بلکہ انہیں بتایا کہ وہ دراصل کہنا کیا چاہتے تھے۔معین علی ٹیم منجمنٹ کو اپنی دستیابی کے حوالے سے پہلے ہی آگاہ کر چکے تھے ،ان سمیت دیگر کئی کھلاڑیوں نے دورہ سری لنکا کے لیے عدم دستیابی ظاہر کی اور پھر دورہ بھارت میں ٹیم کو جوائن کیا۔