جمعیت علمائے اسلام عوام کی حقوق پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کریں گے:حاجی عزیزاللہ

اسبلی کے فلور پر حلقہ کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے آواز اٹھاونگا

0 22

جمعیت علمائے اسلام کے منشور کے مطابق اسلامی معاشرے کی قیام اور بلاتفریق انسانیت کے خدمت کے لیے کوشاں رہے گے

کوئٹہ پشین( ڈیلی صحافت کوئٹہ ویب ڈیسک ) جمعیت علماء اسلام کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی حاجی عزیزاللہ آغا نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام عوام کی حقوق پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کریں گے جمعیت نے ہر دور میں وطن عزیز کی نظریاتی سرحدات کی حفاظت اور دفاع اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر موثر انداز میں آواز اٹھائی ہے

اسبلی کے فلور پر حلقہ کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے آواز اٹھاونگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ پر جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ الفجر یونٹ اسپنی روڈ کے امیر مولانا گل کرم حقانی مولانا عبدالنافع مولانا عبدالشکور مولانا شمس اللہ مولانا عطاء الرحمن ایوبی مولانا زبیر احمد ود یگر ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا وفد ان کو رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمعیت علمائے اسلام کے منشور کے مطابق اسلامی معاشرے کی قیام اور بلاتفریق انسانیت کے خدمت کے لیے کوشاں رہے گے

متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار کو کامیاب بنایا یہ مستقبل کی نوید ہے

نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی حاجی عزیز اللہ آغا نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ بلاتفریق قوم کی ترقی اورخوشحالی کے لیے کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گےانہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام اور نے جس انداز میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی حکم پر لبیک کہتے ہوئے متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار کو کامیاب بنایا یہ مستقبل کی نوید ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اور پی ڈی ایم کے تحریک کامیابی کے جانب گامزن ہے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں پاکستانی قوم کی نظریں جمعیت علماء اسلام اور پی ڈی ایم کے طرف ہے انہوں نے مزید کہا کہ میر جیت عوام اور جمعیت علمائے اسلام اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کی جیت ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.