ساٹھ کروڑ سالانہ بجٹ والی ہسپتال میں صرف او پی ڈی ہوتی ہے. دن کے ایک بجے ہسپتال بند ہو جاتی ہے: عبدالحی سومر
جنرل جان جیکب قبرستان میں مہران سوشل فورم کی پریس کانفرنس، بی او جی ممبران عوام کی نمائندگی نہیں کر سکے تبدیل کیا جائے
ساٹھ کروڑ سالانہ بجٹ والی ہسپتال میں صرف او پی ڈی ہوتی ہے. دن کے ایک بجے ہسپتال بند ہو جاتی ہے: عبدالحی سومر
جیکب آ باد (نامہ نگار،ڈیلی صحافت کوئٹہ) ڈائریکٹر کی تعیناتی اور توسیع جمس قانون کی خلاف ورزی ہے، 60 کروڑ سالانہ بجٹ والی ہسپتال میں صرف او پی ڈی ہوتی ہے. دن کے ایک بجے ہسپتال بند ہو جاتی ہے لوگ گھومنے آتے ہیں جنرل جان جیکب قبرستان میں مہران سوشل فورم کی پریس کانفرنس، بی او جی ممبران عوام کی نمائندگی نہیں کر سکے تبدیل کیا جائے، چئیرمین عبدالحی سومرو، زاہد وگن، جان پرویز و دیگر کا مطالبہ. تفصیلات کے مطابق مہران سوشل فورم کے چیئرمین عبدالحی سومرو، زاہد وگن، جان پرویز، آصف منجھو او ر دیگر نے جان جیکب قبرستان میں جمس کی تباہی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی پی کے صوبائی وزراء کی کھلی کچہریوں، منتخب نمائندوں کو جمس میں بد انتظامی کے متعلق بارہا شکایات کیں لیکن کوئی توجہ نہ دی گئی
کرپشن کی نشاندہی کی لیکن کوئی کاروائی نہیں کی گئی
آج مجبور ہوک قبرستان میں پریس کانفرنس کرنے کا مقصد ان نمائندوں اور سندھ حکومت کے ذمہ داران کو یہ احسا س دلانا ہے کہ آخر مر کر انکو بھی اس قبرستان میں آنا ہے خدارا عوام پر رحم کریں یو ایس ایڈ نے جیکب آباد کے محنت کش طبقے کو علا ج کی معیاری سہولت دینے کے لئے جمس کی صورت میں تحفہ دیا لیکن افسوس 60 کروڑ کی بجٹ رکھنے والی جمس ہسپتال میں صرف او پی ڈی ہوتی ہے ایک بجے ہسپتال بند ہو جاتے ہیں لوگ تفریح کے لئے گھومنے آتے ہیں میڈیا نے جمس میں کرپشن کی نشاندہی کی لیکن کوئی کاروائی نہیں کی گئی مریضوں کو آپریشن کے لئے چار سے دس ماہ کی تارٰک دی گئی ہے سول ہسپتال سے درجن بھر ڈاکٹر جمس بلا کر غیر فعال کیا گیا ہے
انہوں نے کہا کہ عبدالواحد ٹگڑ کی ڈائریکٹر کے طور پر تعیناتی اور پھر توسع جمس کے قانون کے خلاف ہے عبدالحی نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرادری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپکے نانا اور والدہ نے عوام کے لئے جدجہد کی جن پر آپکو فخر ہے جمس ہسپتال کا اچانک دورہ کریں آپکو معلوم ہو جائے گا کیا حالت کی گئی ہے اس ادارے کی ؟ پولیو کے فوکل پرسن کو جمس کا ڈائریکٹر بنا دیا گیا ہے. ایم بی بی ایس کی عام ڈگری رکھنے والا ماہر ڈاکٹرس سے انٹرویو کرتا ہے یہ کیسا قانون ہے.
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آپکو جیکب آباد کی 10لاکھ عوام عزیز ہے یا ڈائریکٹر . پیارا ہے, جمس کے بورڈ آف گورننس کے اراکین نے اجلاسوں میں عوام کی نمائندگی نہیں کی اس لئے انہیں ہٹا کر دو سماجی رہنما اور چیمبر آف کامرس کے صدر کو ممبر بنایا جائے تاکہ بی او جی میں ہمارے طبقے کی نمائندگی ہو سکے جو ممبر ہیں وہ شاہانہ طبقے سے ہیں
اس لئے انہیں عوام کا احساس نہیں، وہ کتنے کی ارب پتی کیوں نہ ہو ایم این اے، ایم پی اے اور وزیر مشیر عوام کے ووٹ سے ہی بن سکتے ہیں، جمس کی کروڑوں بجٹ کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا اگر ہماری نہ سنی گئی تو عدالت سے رجوع کریں گے اور جدوجہد جاری رہے گی، تھلیسمیا سینٹر 11ماہ سے بند ہے جس کے باعث 300رجسٹر اور 150غیر رجسٹر مریض علاج سے محروم ہیں خون نہ ملنے کی وجہ سے مریضوں کی اموات ہو رہی ہیں تھلیمسیا سینٹر جلد بحال کیا جائے۔