کیا پی ٹی آئی جلسہ کرنے جارہی ہے؟
منڈی بہاﺅالدین(ویب ڈیسک)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ (آج) جمعہ کو منڈی بہاولدین میں پاکستان تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ہوگا، منڈی بہاﺅالدین کے عوام وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کریں گے ، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر بتا دے گا کہ وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت کا گراف پہلے سے بھی کئی گنا بڑھ چکا ہے ،منڈی بہاوالدین کیلئے 30 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، اپوزیشن بلیک میلر ٹولہ ہے، سازشیں کرتے رہتے ہیں، آر یا پار والے جگہ جگہ خوار ہو رہے ہیں، شہباز شریف پر بھی
رد جرم عائد ہونے جا رہی ہے، اب بتانا پڑے گا کہ مقصود چپڑاسی اور مسرور انور کے ساتھ شہباز شریف کا کیا تعلق ہے اور اربوں روپے کس کھاتے میں بھجوائے گئے۔ وہ جمعرات کو منڈی بہاﺅالدین میں جلسہ گاہ میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان عوام کے لیڈر ہیں، وہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے انتھک کوششیں کررہے ہیں ،اسی ضمن میں ضلع منڈی بہاﺅالدین کے لیے مزید میگا پراجیکٹس کا اعلان کیا جائے گا جس سے ضلع کی تقدیر بدل جائے گی، پاکستان کی عوام اب با شعور ہوچکے ہیں اور وہ جعلی اخباری اور تشہیری منصوبون کی بجائے عملی ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔وزیر مملکت فرخ
حبیب نے کہا کہ وزیراعظم کا مقابلہ ایک بلیک میلر ٹولے سے ہے ،زداری کو گھسیٹنے اور پیٹ پھاڑ کر لوٹی ہوئی دولت نکالنے کا دعوی کرنے والے شہباز شریف نے اسی آصف زرداری کے پاﺅں پکڑلئے ہیں، یہ اپنی چوری بچانے کے لئے اکٹھے ہورہے ہیں لیکن اب شہباز شریف پر بھی فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے،مقصود چپڑاسی کے اکاﺅنٹ میں 4ارب روپے منتقل ہوتے ہیں،انتقال کر جانے والے ملازم کے اکاﺅنٹ میں بھی رقم منتقل ہوتی رہی۔ فرخ حبیب نے کہاکہ ن لیگ جعلسازی میں نمبر ون رہی،یہ آڈیو اور بریف کیسز کا سہارا لے رہے ہیں، یہ سب فراڈیئے ہیں، ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونا چاہئے۔