روس یوکرین پرحملے کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے، جوبائیڈن

1 244

روس یوکرین پرحملے کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے، جوبائیڈن

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہے کہ روس یوکرین پرحملے کا بہانہ ڈھونڈ رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاو¿س کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ روس یوکرین پرحملے کے لئے بہانہ تلاش کررہا ہے اور فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ

 

روس کسی بھی وقت فوجی کارروائی کرسکتا ہے تاہم مسئلے کا سفارتی حل اب بھی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین پرحملے کے دعوے بے بنیاد ہیں اورامریکا کشیدگی کوہوا دے رہا ہے۔اس سے قبل روس نے یوکرین سے کچھ فوجی واپس بلانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن یوکرین کے صدر اورامریکا نے روسی دعوے کومسترد کرتے ہوئے کہاتھاکہ روسی فوجیوں کی واپسی کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں

You might also like
1 Comment
  1. […] جوبائیڈن انتظامیہ چین پر مہربان ہوگئی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.