چیف الیکشن کمشنر نے صدر مملکت کے خط کا جواب دے دیا

2 206

چیف الیکشن کمشنر نے صدر مملکت کے خط کا جواب دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر نے صدر مملکت کے خط کا جواب دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا جس میں انہوں نے انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس کی دعوت دی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صدر کو خط کا جواب دے دیا

 

ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ صدر کا دفتر اعلیٰ ترین آئینی باڈی ہے اور یقین ہے کہ یہ باڈی غیر جانبدار ہو گی،دوسرے آئینی اداروں کیلئے صدر رہنما کا کردار ادا کریں گے۔توقع کرتے ہیں کہ آئینی اداروں کیلئے آئندہ الفاظ کا چنا¶ بہتر کیا جائے گا،الیکشن کمیشن کسی دبا¶ کے بغیر اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر رہا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ اگر قومی اسمبلی تحلیل ہو تو

 

صدر مملکت انتخابات کی تاریخ دے سکتے ہی،صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہونے کی صورت میں گورنرز انتخابات کی تاریخ دے سکتے ہیں،آئین الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کی اجازت نہیں دیتا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا جس میں انہوں نے انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس کی دعوت دی،صدر مملکت نے 20 فروری کو ایوان صدر میں الیکشنز کے حوالے

 

سے مشاورت کی دعوت بھی دی تھی،خط میں کہا گیا کہ ایکٹ کے تحت صدر مملکت انتخابی تاریخوں کا اعلان مشاورت کے بعد کریں گے۔ عارف علوی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بے حسی پر ناراضی کا اظہار بھی کیا۔صدر عارف علوی کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک پہلے خط کا جواب نہیں دیا،بے چینی سے انتظار تھا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری کا احساس اور اس

 

کے مطابق کام کرے گا۔ خط میں کہا گیا کہ اہم معاملے پر الیکشن کمیشن کے افسوسناک رویے پر مایوسی ہوئی،معاملے پر عدالتی فیصلے اور اہم مشاہدات جیسی پیشرفت ہوئی،آئینی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو انتخابات پر مشاورت کیلئے مدعو کرتا ہوں۔

You might also like
2 Comments
  1. […] طور پر الیکشن کی تاریخ اعلان گورنر کو کرنا چاہیے، حامد […]

  2. […] انتخابات اپنے وقت پر ہونگے اور شفاف الیکشن یقینی بنائیں گے: چیف الیکشن کمشنر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.