جدی ٹیکنالوجی کے استعمال کے بغیر قوم ترقی نہیں کر سکتی ،جمال شاہ کاکڑ

0 98

)پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ سے مسلم لیگ(ن)کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی ۔وفد سے بات چیت کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ موجودہ حالات میں جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور اس کے موثر استعمال کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی دوڑ میں شامل نہیں ہو سکتی نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں،پاکستان مسلم لیگ(ن)نوجوانوں کی ترقی ،تربیت کے حوالے سے مختلف سکلز پروگراموں پر کام کررہی ہے جس کے خاطر خواہ نتائج برآمدہونگے انہوںنے کہا کہ محنت اور لگن ہی کامیابی کی ضمانت ہے اور نوجوان نسل کو اپنی توانائیاں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں صرف کرنی چاہئیں۔ انہوں نے نوجوانوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے پورٹل سے بھرپور استفادہ حاصل کرے تاکہ وہ تعلیمی و معاشی میدان میں ترقی کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہوگا اور ہر طرح کے منفی پراپیگنڈے سے بچنا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ تعلیم، صحت، قابل تجدید توانائی، ماحولیاتی تحفظ اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی جیسے قومی اہمیت کے حامل شعبوں میں حکومت اور کاروباری اداروں کے درمیان تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.