وزیر اعظم کا وزیر اعلی پنجاب سے ملا قات میں پنجاب اسمبلی ار کان کی تنخو ا ہو ں میں اضا فے پر نا گوا ری کاا ظہار

0 179
اسلام آباد وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے پنجاب اسمبلی ار کان کی تنخوا ہو ں میں اضا فے پر نا گوا ری کا اظہار کیا ہے،پیر کو وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی، جس میں پنجاب اسمبلی سے منظور مراعات ، تنخواہوں میں اضافے کے بل پر مشاورت ہوئی، نجی ٹی وی کے مطا بق وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کی مراعات میں اضافے پر ناگواری کا اظہار کیا۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی کابینہ کی کارکردگی پر بھی بات چیت کی گئی۔ نوا ز شریف کے علاج سے متعلق (ن) لیگ کے مطالبات پر بھی گفتگو کی گئی۔ (ع ق )
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.