وزیراعظم کی پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد

0 193

اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے کلی طور پر پاکستان میں انعقاد کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ، تمام منتظمین اور سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم نے پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اس کی انتظامیہ کو بھی کامیابی پر مبارکباد پیش کی جب کہ انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میرے دوست ویو رچرڈ کو بھی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں پشاور زلمی کو 8وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل 4کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ انشااللہ آئندہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔یاد رہے کہ پی ایس ایل 4کے فائنل سمیت 8میچز پاکستان میں اور 26میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.