عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو مالی امداد فراہم کریں گے
اسلام آباد (این این آئی)کرونا وائرس کے مقابلے کیلئے عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کو مالی امداد کی پیشکش کر دی ۔ ذرائع کے مطابق عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو مالی امداد فراہم کریں گے ،ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 35 کروڑ ڈالر کی مالی امداد دے گا،عالمی بینک پاکستان کو 18 کروڑ ڈالر کی امداد دیگا۔ ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے فنڈز کا استعمال این ڈی ایم اے کے ذریعے کیا جائیگا،ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستانی معیشت کو کورونا وائرس سے پانچ ارب ڈالر تک کا نقصان پہنچ سکتا ہے۔
[…] عالمی بینک نے یوکرین کو کتنے ڈالر کا پیکیج منظورکردیا،جان کر آپ کے ہوش اڑجائینگے […]