فضل الرحمان کی صوبائی عہدیداروں کو لانگ مارچ کی تیاریاں جاری رکھنے کی ہدایت
پیپلزپارٹی اپنے اجلاس کے فیصلے سے جلد پی ڈی ایم کو اگاہ کرے گی، سربراہ جے یو آئی
فضل الرحمان کی صوبائی عہدیداروں کو لانگ مارچ کی تیاریاں جاری رکھنے کی ہدایت
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صوبائی عہدیداروں کو لانگ مارچ کی تیاریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یو آئی کے صوبائی عہدیداران کے نام خط لکھا گیا، جس میں کہا گیا تمام صوبائی جماعتیں لانگ مارچ کی تیاریاں جاری رکھیں، لانگ مارچ کی تیاریوں میں کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ نہ کریں۔خط میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم کی 9 جماعتیں استعفوں اور لانگ مارچ پر متفق ہیں، پیپلزپارٹی نے استعفوں سے متعلق وقت لیا ہے، پیپلزپارٹی کے فیصلے تک لانگ مارچ کو موخر کیا گیا، پیپلزپارٹی اپنے اجلاس کے فیصلے سے جلد پی ڈی ایم کو اگاہ کرے گی
[…] این پی کے صوبائی و پارلیمانی لیڈر قدرمن مــــشـــر اصـــــــــغر خان […]
[…] ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت نے […]