پورا قرآن حرف بہ حرف پڑھا اور بہت کچھ سیکھا، ول سمتھ

0 205

معروف ہالی ووڈ اسٹار ول سمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے قرآن پاک کے مطالعے کے دوران بہت کچھ سیکھا ہے اور ان کی قرآن پڑھنے کے بعد تمام غلط فہمیاں دور ہوجاتی ہیں۔ول سمتھ نے کہا کہ ان کی زندگی کے گزشتہ 2 برس مشکل تھے۔ اس دوران انہوں نے اپنے باطن کے بارے میں سوچنا شروع کیا، اس عرصے میں انہوں نے قرآن پاک سمیت تمام مقدس کتابیں پڑھیں اور ماہِ رمضان میں قرآن پاک کو مکمل طور پڑھا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ میری زندگی میں روحانیت کی تلاش تھی۔ یہ میری زندگی کا وہ دور تھا جب میں اپنے دل کو زیادہ سے زیادہ وسعت دینا چاہتا تھا تاکہ میں پرسکون ہو سکوں۔ہالی ووڈ اسٹار نے انکشاف کیا کہ قرآن میں حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا جتنی بار تذکرہ ہوا ہے اس سے وہ حیران رہ گئے، یہ دلچسپ بات ہے، مجھے اس واقعے اور تجربے نے بہت متاثر کیا۔ اانہوں نے ’شاہد‘ پلیٹ فارم پر ’بگ ٹائم پوڈ کاسٹ‘ پروگرام کے ذریعے صحافی عمرو ادیب کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں روحانیت سے محبت کرتا ہوں۔نہوں نے مزید کہا کہ میں سادگی سے متاثر ہوا ہوں، قرآن سادہ ہے اور اس میں چیزیں شیشے کی طرح بالکل واضح ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.