جعلی اکاؤنٹس کیس: فریال تالپور نیب کے سامنے پیش

0 4

اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوگئیں ہیں ۔ بدھ کے روز سابق صدر کی ہمشیرہ قومی احتساب بیورو (نیب )کی جانب تحقیقات کیلئے طلب کرنے پر اسلام آباد نیب آفس میں پیش ہوئیں؛۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فریال تالپور سے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی ) نے تفتیش کی ،جس کے بعد انہیں جانے کی اجازت دیدی گئی۔ذرائع کے مطابق نیب نے فریال تالپور کو 22 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ دیا ہے جس کا جواب 15 روز کے اندر دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فریال تالپور کو 15 روز کے بعد دوبارہ نیب میں پیش ہونا ہوگا۔واضح رہے کہ فریال تالپور نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.