کورونا سے متعلق غلط خبروں کے خلاف فیس بک کا نیا ٹول متعارف

0 165

لندن: کوویڈ۔19 سے متعلق غلط خبریں اور معلومات کے خلاف مہم کے تحت فیس نے ایک نیا ٹول متعارف کیا ہے۔ فیس بک پر اگر کوئی کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات کو لائیک یا تبصرہ کرتا ہے تو اسے خبردار کیا جائے گا۔سابقہ وقت میں بھی کئے گئے لائک اور تبصرہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مواد کو پیج سے نکال دیا جائے گا اور تبصرہ کرنے والے صارف کو متنبہ کیا جائے گا۔یہ ٹول، نیوزفیڈ پر نظر آئے گا اور اس میں عالمی ادارہ صحت کے ایسے لنکس دیئے جائیں گے جس میں کورونا سے متعلق توہمات کو مسترد کیا گیا ہے۔القمرآن لائن کے مطابق فیس بک کی جانب سے قبل ازیں بھی ایسا کیا تھا تھا جبکہ بوگس پیجز کو لائک کرنے والوں کو متبنہ کیا جاتا تھا۔ فیس بک کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے حوالے سے متعدد اقدامات کیے جارہے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.