پاکستانی نژاد امریکی کمانڈر یاسر بشیر ہیوسٹن پولیس کے پہلے اسسٹنٹ چیف مقرر

4 206

ہیوسٹن(ویب ڈیسک)امریکی شہر ہیوسٹن میں پاکستانی نژاد امریکی کمانڈر یاسر بشیر کو امریکی پولیس کا پہلا اسسٹنٹ چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یاسر بشیر پاکستانی نژاد امریکی شہری ہیں جنہیں ہیوسٹن پولیس میں اسسٹنٹ چیف کے عہدے پر فائز کردیا گیا ہے جو گھریلو تشدد ڈپارٹمنٹ کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔امریکا میں یاسر بشیر وہ پہلے مسلمان اور پہلے پاکستانی نژاد شہری ہیں جنہیں پولیس چیف ٹرائے فنر نے اسسٹنٹ چیف پولیس مقرر کیا، جس کا پاکستان نے خیر مقدم کیا ہے۔پاکستان کے امریکا میں قائم سفارت خانے کا کہنا تھا کہ یاسر بشیر کی تقرری ایک اہم اعزاز ہے۔ ہیوسٹن شہر ٹیکساس میں واقع ہے جہاں سب سے زیادہ پاکستانی تارکینِ وطن بستے ہیں۔

You might also like
4 Comments
  1. […] ڈیسک) پاکستان اور ایران نے پارلیمانی وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے […]

  2. […] (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کینٹ کاؤنٹی کے […]

  3. […] عبداللہ قلعہ عبداللہ شہر میں پولیس کی گشت کرنے والی گاڑی کو موٹرسائیکل میں نصب بم سے نشانہ […]

  4. […] (ویب ڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.