اربوں روپے ہڑپ کرنے والوں نے عوام کو ایک ماسک تک نہیں دیا ،عبدالرحمن رفیق
کوئٹہ (ویب ڈیسک)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا مفتی محمد روزی خان مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مفتی عبد السلام رئیسانی مولانا مفتی غلام نبی محمدی سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ حافظ شبیر احمد مدنی حاجی ولی محمد بڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ حاجی محمد شاہ لالا چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو مولانا جمال الدین حقانی مولانا محمد طاہر توحیدی مولوی سید سعد اللہ آغا مولانا حافظ سردار محمد نورزئی
مولانا محمد عارف شمشیرمفتی رحمت اللہ حاجی صالح محمد ملک عبداللہ خان ناصر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ اور دیگر نے عید کے سیزن میں دودن سمارٹ لاک ڈان کو غیرمعقول قراردیتے ہوئے کہاکہ اس پر کسی قسم عمل نہیں کیا جائے گا کرونا کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کرنے والوں نے عوام کو ایک ماسک تک نہیں دیا حکومت عوام کی معاشی بہتری کی بجائے انہیں معاشی طور پر قتل کے درپے ہے صوبائی ترجمان حکومت پنجاب کی پیروی میں روزانہ کی بنیاد پر من گھڑت شوشے چھوڑنے سے گریز کرکے عوام کو گمراہ نہ کریں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی جب عوام کو روزگار نہیں دے سکتے تو ان کے منہ کا نوالہ کیوں چھین رہا ہے بلند وبانگ دعووں کے باوجودصوبائی حکومت عوام کی چمڑی ادھیڑ نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے ماہ مقدس میں کوئی راشن پیکج یا کوئی روزگار سکیم دینے کی بجائے کاروبار بند کرنے کے فیصلے سمجھ سے بالاتر ہے