عوام کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے،گورنر بلوچستان

0 177

کوئٹہ( پ ر) گو ر نربلو چستان ملک عبد الولی خان کاکڑ سے جمعیت علماءاسلام ( س) کے مرکز ی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد شفیق دولت زئی کی ملا قات، گورنر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔ منگل کو گو ر نربلو چستان ملک عبد الولی خان کاکڑ سے گورنر ہاﺅس میں جمعیت علماءاسلام ( س) کے مرکز ی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد شفیق دولت زئی نے ملا قات کی ۔ ملاقات میں انہوں نے گو ر نربلو چستان ملک عبد الولی خان کاکڑ کو صوبے میں جا ری بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، زمینداروں کے مسائل ، ڈیمز کی تعمیر ،علا قے کے مسائل سے آگاہ اور سیا سی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گورنر بلو چستان ملک عبد الو لی خان کاکڑ نے مولانا محمد شفیق دو لت زئی کو یقین دلایا کہ بلو چستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔جس پر مولانا محمد شفیق دولت زئی نے گور نر بلو چستان کو یقینی دہانی کروائی کہ بلو چستان کے مسائل حل کے لئے انکے شانہ بشانہ اپنا کر دار ادا کریں گے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.