دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ، شہباز شریف کا دوٹوک پیغام

0 61

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کی ِ صدارت میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق اسلام آباد میں جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے جنگ جاری رہے گی، دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ہماری معاشی کامیابیوں سے خائف ہیں، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے تمام اداروں اور صوبوں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت صوبوں کی استعداد بڑھانے کے لیے بھرپور تعاون کرے گی، ہمیں آپس کے اختلافات بھلا کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان اور افسر دن رات دہشت گردوں سے نبرد آزما ہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف تمام ادارے اپنی کوششیں مزید تیز کریں،انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کے اہم شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔وزیراعظم نے مزید کہاکہ دہشت گردی کے خلاف وفاق اور صوبے مل کر کام کر رہے ہیں جو خوش آئند ہے،اجلاس میں ملک میں امن و امان کے قیام سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.