امریکیوں کو عراق، شام سے بے دخل کردیا جائے گا، آیت اللہ علی خامنہ ای

0 175

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکیوں کو عراق اور شام سے بے دخل کردیا جائے گا، افغانستان، عراق اور شام میں امریکی کارروائیوں سے ان کے دلوں میں نفرت پیدا ہوگئی ہے۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابقایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکیوں کو عراق اور شام سے بے دخل کردیا جائے گا، افغانستان، عراق اور شام میں امریکی کارروائیوں سے ان کے دلوں میں نفرت پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق اور شام میں امریکا کے لیے کوئی گنجائش نہیں اور ان امریکیوں کو بے دخل کردیا جائیگا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے امریکی بحریہ کو سمندر کے کنارے کسی بھی ایرانی بحری جہاز پر فائر کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن بعد میں انہوں نے کہا کہ وہ فوجی مداخلت کے قواعد میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے۔ٹرمپ کے اس بیان کے بعد ایران کی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین نے کہا تھا کہ اگر خلیج میں اس کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے تو تہران امریکی جنگی جہاز تباہ کردے گا۔خیال رہے کہ رواں برس 3 جنوری کو امریکا کے ڈرون حملے میں ایران کی القدس فورس کے سربراہ اور انتہائی اہم کمانڈر قاسم سلیمانی مارے گئے تھے جس کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔بعدازاں ایران نے جوابی کارروائی کے نتیجے میں میزائل حملے میں 80 امریکی دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔ساتھ ہی تہران کے سرکاری ٹی وی نے پاسداران انقلاب کے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ اگر امریکا نے جوابی کارروائی کی تو ایران کی نظر خطے میں موجود 100 اہداف پر ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.