چوری چھپانے، مجرموں کو بچانے کا معاملہ نہیں چلے گا، شاہد خاقان
چوری چھپانے، مجرموں کو بچانے کا معاملہ نہیں چلے گا، شاہد خاقان
اسلام آباد (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن )کے رہنما ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چوری چھپانے اور مجرموں کو بچانے کا معاملہ نہیں چلے گا، جو وزیر پریس کانفرنس کرتے ہیں وہ بتائیں ان کا نیب سے کیا تعلق ہے؟،ہماری کسی سے جنگ نہیں، کبھی
کسی ادارے کے خلاف بات نہیں کی، اپوزیشن لیڈر نے بغیر کسی جرم کے 15 ماہ جیل کاٹی، حکومتی وزراء پر کرپشن کے مقدمات ہیں، آج تک کوئی سزا ہوئی نہ سراغ نکلا، حکومت جانے پر یہ وزیر پہلی رات پہلے جہاز سے ملک سے بھاگ جائیں گے۔منگل کو شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت جاتے ہی یہ وزیر پہلی رات جہاز سے بھاگ جائیں گے، یہ لوگ پیسے بنانے آئے ہیں، کوئی شخص ایسا نہیں جو پیسہ نہ بنا رہا ہو، نیب چیئرمین کو بھی جواب دینا ہوگا