فلسطینی وزیر خارجہ کی ترکی روانگی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، بدھ کوروانہ ہونگے ،شاہ محمود قریشی
فلسطینی وزیر خارجہ کی ترکی روانگی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، بدھ کوروانہ ہونگے ،شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فلسطینی وزیر خارجہ کی ترکی روانگی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، اب ہم بدھ کو روانہ ہونگے ،وزیراعظم نے 21 تاریخ کو فلسطین سے اظہار یکجہتی کی کال دی ہے، مسئلہ کشمیر اور فلسطین سے ہم آنکھ نہیں چرا سکتے،اسرائیل بمباری کررہا ہے ، یہ انسانی حقوق اور چوتھے جنیوا کنونشن کی کھلی
خلاف ورزی ہے ،اسرائیل مسائل کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے ، اس بربریت کو فلفور رکوانے کی ضرورت ہے،عالمی برادری فلسطین کی صورتحال پر خاموش رہے تو بہت افسوسناک ہوگا۔ ایک انٹرویومیں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 20 تاریخ کو ہنگامی اجلاس ہورہا ہے، میرے ساتھ ترکی اور فلسطین کے وزیر خارجہ نیویارک روانہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی وزیر خارجہ کی روانگی میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، ہماری روانگی میں تاخیر ہورہی ہے، اب ہم منگل کی بجائے (آج) بدھ کوروانہ ہوں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے 21 تاریخ کو فلسطین سے اظہار یکجہتی کی کال دی ہے، مسئلہ کشمیر اور فلسطین سے ہم آنکھ نہیں چرا سکتے۔
[…] این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے […]
[…] آباد (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ تنازعہ […]
[…] آباد (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ قیام امن کی صورت میں، […]