سری لنکا کے وزیراعظم کا قومی ایئرلائن کی نجکاری کا اعلان

0 379

سری لنکا کے وزیراعظم کا قومی ایئرلائن کی نجکاری کا اعلان

کولمبو(ویب ڈیسک)سری لنکا کے نئے وزیراعظم نے پیر کو ملکی تاریخ کے بدترین معاشی بحران کے حل کے لیے قومی ایئرلائن کی نجکاری کا اعلان کیا ہے۔ اقتصادی بحران کے حل کے لیے نئی حکومت متعدد اصلاحات کر رہی ہے۔ وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے قوم سے

 

خطاب میں کہا کہ وہ عوامی ریلیف کے لیے ایک خصوصی بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ ملکی معاشی صورت حال اتنی خراب ہے کہ حکومت کو سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لیے نئے کرنسی نوٹ چھاپنے پڑ رہے ہیں۔ ملک میں سیاسی اور معاشی بحران کے تناظر میں صدر گوٹابایا راجاپاکسے نے وکراماسنگھے کو گزشتہ جمعرات کو وزیراعظم نامزد کیا تھا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.