برطانیہ میں منکی پاکس کی وبا پھوٹ پڑی

1 213

برطانیہ میں منکی پاکس کی وبا پھوٹ پڑی

لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ میں مزید چار افراد میں منکی پاکس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جس سے وبا کے کیسز کی کل تعداد 7 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق منکی پاکس کے چاروں نئے مریض ہم جنس پرست( gay) یا (bisexual) مرد ہیں جو لندن میں اس بیماری سے متاثر ہوئے ۔رپورٹس کے مطابق 4 میں سے دو افراد ایک دوسرے کو جانتے ہیں لیکن منکی پاکس کے کسی بھی گزشتہ کیس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے تاہم نرسوں اور ڈاکٹروں کو نئی وبا کے متاثرہ مریضوں کے لیے ‘ہوشیار’ رہنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔ڈیلی میل کے مطابق7 مئی کو برطانوی محکمہ صحت نے اعلان کیا تھا کہ حال ہی میں نائیجیریا کا سفر کرنےوالے ایک شخص کو منکی پاکس انفیکشن ہوا ہے ۔تاہم ہفتے

 

کے روز دو مزید کیسز سامنے آئے ، متاثرہ دو افراد ایک ہی گھر میں رہتے تھے لیکن ان کا ابتدائی کیس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔منکی پاکس کو اکثر چکن پاکس، خسرہ جیسی عام خارش کی بیماری سمجھا جاتا ہے جس کی وجہ سے اسے جلد تشخیص کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔برطانیہ کی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کی چیف میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر سوزین ہاپکنز نے کہا ہے کہ یہ بیماری نایاب اور غیر معمولی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم تیزی سے ان انفیکشن کی تحقیقات کر رہے ہیں کیونکہ شواہد بتاتے ہیں کہ لوگوں میں منکی پاکس وائرس قریبی رابطے سے پھیلتا ہے۔ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کے مطابق ہم جنس پرست اور (bisexual) مردوں پر زیادہ زور دیا جارہاہے کہ وہ جسم پر کسی بھی غیر معمولی داغ اور زخموں کے سامنے آنے پر بغیر کسی تاخیر کے ڈاکڑز سے رابطہ کریں۔ماہرین کے مطابق یہ نایاب وائرل انفیکشن جو متاثرہ افراد میں سے دس میں سے ایک کی جان لے لیتا ہے ،لوگوں میں آسانی سے نہیں پھیلتا۔ یہ طویل عرصے تک آمنے سامنے رہنے یا جسمانی روابط کے دوران سانس کے ذریعے پھیلتا ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] برطانیہ،نئے بادشاہ کی تصویر والا سکہ جاری کرنے کی تیاری کے بعد نمائش […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.