عمران خان حکومت نہیں ریاست کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، خورشید شاہ

0 286

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرآبی وسائل خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ حکومت نے انتخابی اصلاحات کا بل آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ قانونی اورانتخابی اصلاحات کرنا ہیں۔ کچھ بجٹ سے پہلے جبکہ کچھ بجٹ کے بعد کی جائیں گی۔چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔عمران خان کے خلاف توہین کے مقدمات کے بارے میں پیپلز پارٹی سے رائے نہیں لی گئی۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ عمران خان تحریک حکومت کے خلاف نہیں ریاست کے خلاف چلا رہے ہیں۔عمران خان کی حکومت آئینی طریقے سے گئی۔پنجاب میں حمزہ شہباز کے پاس چار ووٹوں کی اکثریت ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.