قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی سے سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹ فی میل امیدواروں کے وفد کی ملاقات

0 373

قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی سے سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹ فی میل امیدواروں کے وفد کی ملاقات

قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی سے سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹ فی میل امیدواروں کے وفد نے ملاقات کی ملاقات میں سی ٹی ایس پی کے شارٹ لسٹ فی میل امیدواروں نے قائم مقام گورنر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور بتایاکہ 12ماہ سے سی ٹی ایس پی کی فی میل امیدوار شارٹ لسٹ ہونے کے باوجود اپنے حق سے محروم ہیں محکمہ تعلیم کی جانب سے آرڈرز جاری نہیں کئے جارہے ہیں جس پر گورنر نے یقین دہانی کرائی کہ وہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ مل کر معاملہ کے حل کیلئے کوششں کرینگے انہوں نے کہاکہ جہاں 4ہزار کی ملازمین کی بھرتیاں ہورہی ہے وہاں 200ملازمین کی بھرتی کوئی مسئلہ نہیں ہوناچاہیے جب خواتین نے ٹیسٹ دیاہے توپھر ان خواتین کی تعیناتی میں کیا رکاوٹ ہے۔ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے ہرفرد کے مسائل جلد سے جلد حل کئے جائیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.