ضلع لورلائی میں شدیدقحط سالی کیوجہ سیاس وقت پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، شاہد اللہ خان

1 468

لورالائی(ویب ڈیسک)۔کمشنرلورالائی ڈویژن شاہد اللہ خان نے کہاکہ ضلع لورلائی میں شدیدقحط سالی کیوجہ سیاس وقت پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے اس اجلاس کا مقصدنہ صرف لوگوں پینے کا صاف پانی میسر ہو بلکہ زمیندار وں کی فصلوں کو نقصان سے سیبھی بچاناہے ان خیالات کااظہار انہوں نے آفیسر ن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہونے کہی اجلاس میں کمانڈنٹ ایف سی کرنل تمیور جاوید میجر واصف ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی اے سی آر عبدالوہاب ناصرایڈیشنل کمشنر محمد ایوب اے سی بوری محمد جمیل بلوچ ایکسین پی ایچ ای ازمیرخان ایکسین ایر گیشن فرید احمد ڈپٹی ڈائریکٹر زارعت محب اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر واٹرمینجمنٹ نورمحمد غلزئی ودیگودیگر آفیسرن نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر لورالائی شاہد اللہ خان نے کہاکہ لورالائی میں پانی کے بحران کو حل کرناہے بدقسمتی سے اگر ہم 5سال یا 10سال پہلے پانی کے بارے سوچتے تو آج ہم سب کو یہ دن نہ دیکھنے پڑ تے ابھی وقت ہے أن ایکشن ہوکرپانی کے ضیاع کو روکیں اس مو موقع پر ایکسین پی ایچ ای نیبریفنگ دیتے ہوئے کہا لورالائی شہر کو اس وقت 29 لاکھ گیلن پانی پر ڈے ضرورت ہے جوہم پورا نہیں کرسکتے کیونکہ ہمارے پاس کل 52ٹیوب ویلز ہیں جن میں 13چل رہے ہیں اور 39 ٹیوب ویل خشک ہوچکے ہیں ڈپٹی کمشنر لورالائی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے کہاکہ پٹھانکوٹ چشمہ کا پانی غیر قانو قانونی بوراور سولر سٹم کی وجہ سے خشک ہوگئے ہیں ہم نے فوری طورپر لورالائی میں ایمرجنسی نافذ کر رکھا ہے کلی پٹھانکوٹ چشمہ کے اردگرد غیر قانونی 8لوکل بور بندکردی ہے اور گورنمنٹ کی زمین بور لگانے پر بھی پابندی عائد کیا ہے اب بغیر NOC کیسرکاری اورغیر سرکاری زمین پربورنگ نہیں لگائی جاسکتی قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور زمیندار وں کوڈریپ ایر یگشن ٹنل سٹم پر کا شتکاری کرنے کیلئے پابندکریں جس کی وجہ سے برمے بند ہوجاہوجائیں گے اور وٹر ہیول اوپر آجائے گا آخر میں کمشنر لورالائی شاہد اللہ خان نے مزید کہا کہ پانی کا بحران حل کرنے کیلیے ہمیں ایک پیچ پر ھونا ھو گاحکومت اور زمیندار وں کو سخت فیصلے کرنے ہو نگے ورنا مستقبل میں لورالائی شہر سے لوگ نکل ماکنی پر مجبور ہونگے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] قدرتی آ فات کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا ، شاہد اللہ خان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.