بالوں کیلئے انڈے کے حیرت انگیز فائدے

0 99

انڈے کا استعمال بالوں میں صدیوں سے کیا جارہا ہے کیونکہ یہ بالوں کو نرم ملائم بنانے ہیں، انکی نشونما کو بہتر بنانے اور سوکھے روکھے بالوں میں چمک لانے کیلئےیوز(استعامل) کیا جاتا ہے۔ماہرین کی طرف سےبتایا گیا ہے کہ انڈہ پروٹین اور غذائی اجزاء کا (خزانہ) ہے جسکے کھانے سے تو ہمارے جسم کو فوائد حاصل ہونگے لیکن اسکا بالوں پراستعمال نہایت مفید ہے۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے انڈے کو بالوں پرکیسے استعمال کیا جائے؟ آپکی اس مشکل کو آج ہم دور کردیتے ہیں اونیچے دیئے گئے طریقوں کو آپ آزما سکتے ہیں۔
زیتون اور انڈہ
زیتون کی فوائد سے تو سب ہی واقف ہیں کیونکہ قدرت نے اس میں بہت سی بیماریوں سے شفاء رکھی ہوئی ہے۔اگر آپکے بالوں جان ہیں تو آپ انڈے میں 2 چمچ زیتون کا تیل شامل کرکے اسے اچھی طرح مکس کریں اور آدھے گھنٹے کیلئے بالوں میں لگا رہنے دیں، اس ماسک سے آپکے بالوں کا روکھا پن دور ہو جائیگا
انڈہ اوردہی
دہی اورانڈہ کے ٹوٹکے کو صدیوں سے استعمال کیا جارہا ہے، انڈہ اور دہی کو مکس کرکے بالوں میں لگانے سے سر کی خشکی سے نجات مل سکتی ہے جبکہ یہ بالوں کی جڑوں کو بھی مضبوط کرتا ہے۔

انڈوں کا ماسک
اپنے بالوں کی لمبائی کے مطابق ایک یا دو انڈے لے کر اسے اچھی طرح مکس کریں اور بالوں میں 20 سے 30 منٹ کیلئے لگا کر رکھیں اور پھر پانی سے سر دھو لیں، اس طرح آپ کے بالوں میں نرمی اور چمک آجائے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.